بگوٹا۔30دسمبر (اے پی پی):جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں مسافر بس کھائی میں گر نے سے 4 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز کولمبیا کی میونسپلٹی کیپرراپی میں ازئونچا بگوٹا سڑک پر پیش آیا ۔
نیشنل پولیس اور کیپرراپی فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیاہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز بارش اور سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے پیش آیا۔