کومیلا وکٹورینز اور فارچیون بریشال کے درمیان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا

76
BPL
BPL

ڈھاکہ۔29فروری (اے پی پی):دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز اور فارچون بریشال کی ٹیموں کے درمیان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ کل (جمعہ کو ) شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔یہ فائنل میچ شام 7 بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا دسواں ایڈیشن اپنے آخری مرحلے کی طرف گامزن ہے۔دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز کو لٹن داس لیڈ کر رہے ہیں جبکہ فارچون بریشال کی ٹیم کو تمیم اقبال لیڈ کریں گے۔ اس سے قبل کومیلا وکٹورینز کی ٹیم کوالیفائر1 میں رنگپور رائیڈرز کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جبکہ فارچون بریشال نے کوالیفائر2 میں رنگپور رائیڈرز کو 6وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے جس میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ میچ دیکھنے کو ملے گا۔