فیصل آباد۔ 25 دسمبر (اے پی پی):پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کا 147واں یوم پیدائش منایا گیا۔ یوم قائد کے موقع پر قائدِ اعظم محمد علی جناح کی پاکستان کیلئے جدو جہد اور تاریخ پاکستان پر مبنی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصل آباد کے معروف فنکاروں کے بنائے گئے خاکے بھی نمائش کے لیے رکھے گئے۔
یومِ قائد کے سلسلے میں ملی نغمے اور بینڈ پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس میں معروف فنکاروں نے پرفارم کیا۔ یوم قائد کا مقصد بانی پاکستان کی خدمات اور پاکستان کیلئے جدو جہد کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نوجوان نسل کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کی زندگی اور اصولوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل محمد عمران رضا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات نول، حنان بخاری اور اسسٹنٹ پروفیسر زین منظور موجود تھے۔