اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی)کووڈ۔19 کی عالمی وباءکے باوجود جون 2020ءمیں ترسیلات زر کی وصولی میں 50.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اقتصادی سست روی کے باوجود جون 2020ءکے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 50.73 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس …
کووڈ۔19 کی عالمی وباءکے باوجود جون 2020ءمیں ترسیلات زر کی وصولی میں 50.73 فیصد اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی)کووڈ۔19 کی عالمی وباءکے باوجود جون 2020ءمیں ترسیلات زر کی وصولی میں 50.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اقتصادی سست روی کے باوجود جون 2020ءکے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 50.73 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 2.466 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20ءکے دوران ترسیلات زر کی وصولی میں مجموعی طور پر 6.36 فیصد اضافہ ہوا اور دوران سال سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 23.12 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں جبکہ مالی سال 2018-19ءکے دوران ترسیلات زر کی وصولی 21.74 ارب ڈالر رہی تھی۔ ایس بی پی کے مطابق مئی 2020ءکے مقابلہ میں جون 2020ءکے دوران ترسیلات زر کی وصولی 32 فیصد کے اضافہ سے 1.866 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 2.466 ارب ڈالر تک بڑھی ہے۔ گذشتہ مالی سال کے دوران امریکہ سے سب سے زیادہ 4.16 ارب ڈالر کی ترسیلات ملی ہیں جبکہ برطانیہ سے 3.4 ارب ڈالر اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 5.4 ارب ڈالر بھجوائے ہیں۔








