کووڈ ۔19 پر قابو پانے کےلئے تمام ممالک میں تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،انتونیو گوتریس

72
اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل
اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل

نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کووڈ ۔19 یعنی کوورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے تمام ممالک میں کئی جہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور تمام ممالک میں اعتماد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممالک کے مابین بداعتمادی کی وجہ سے ابھی تک کورونا وائرس کی وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ یہ بات انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ چھوٹا ساوائرس اب بھی دنیابھر کے لئے بہت بڑے خطرے کا باعث ہے ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ دنیا بھر میں دس لاکھ اموات اور 3 کروڑ انفیکشنز کا باعث بننے والے اس وائرس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا اس لئے اس وائرس پر قابو پانے کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔انتونیو گوتریس نے وائرس پر قابو پانے کے لئے تمام ممالک پر اکٹھے مل کر کام کرنے اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ تمام عالمی مالیاتی اداروں ، تاجر تنظیموں اور دیگر اداروں کو اکٹھے مل کر وائرس پر قابو پانے کی کوششیں کرنی چاہیں ۔ گو¾تریس نے بریفنگ میں افریقن یونین اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کوماڈل قراردیا اور کہا کہ تمام علاقائی اور بین الاقوامی ادروں کو افریقن یونین اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے۔