کووڈ19- کی وبا کے دوران پاکستان میں آن لائن بینکنگ میں 100 تا 200 فیصد اضافہ ہوا ہے،سٹیٹ بینک آف پاکستان

84
State Bank

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):کووڈ19- کی وبا کے دوران پاکستان میں آن لائن بینکنگ میں 100 تا 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے والے صارفین کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 2019 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران رجسٹرڈ آن لائن بینکنگ صارفین کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ہوا اور صارفین کی تعداد 13.22 ملین سے تجاوز کر گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران انٹرنیٹ کے ذریعہ کی گئی مالیاتی ٹرانزیکشنز سے 2 کھرب روپے سے زیادہ کا لین دین کیا گیا ۔

کووڈ 19- کی وبا کی وجہ سے بینکنگ صارفین آن لائن بینکاری کی سہولت کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں آن لائن بینکنگ میں ایک سو تا 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد 180 بلین سے زیادہ ہے جن میں 95 ملین صارفین تھری اور فور جی کی سہولیات سے استفاد کررہے ہیں۔