- Advertisement -
لاس اینجلس ۔22 جون (اے پی پی) کولمبیا اور چلی کی ٹیموں کے درمیانکوپا امریکا فٹ بال کپ 2016ءکا دوسرا سیمی فائنل (کل) جمعرات کو کھیلا جائیگا۔ ارجنٹائن کی ٹیم پہلے ہی میزبان امریکاکو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اب کولمبیا اور چلی کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کا مقابلہ فائنل میں ارجنٹائن کے ساتھ ہوگا۔ امریکا میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے ۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل (آج) جمعرات کی علی الصبح دفاعی چیمپئن چلی اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 26 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 27 جون کو کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9532
- Advertisement -