کوکا کولا پاکستان ای پی اے پنجاب کے ساتھ ملکر 10 تعلیمی اداروں میں ویسٹ وائز مینجمنٹ بنز متعارف کر وائے گا

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):کوکا کولا پاکستان نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) پنجاب اور محکمہ ماحولیات، تحفظِ ماحول و موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ملکر “ویسٹ وائز مینجمنٹ بنز” کے فروغ کے لئے ایک ذمہ دار برانڈ کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کوکا کولا کا یہ قدم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبہ بھر میں “ویسٹ وائز مینجمنٹ بنز پراسیس” کی جاری مہم کی ایک کڑی …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):کوکا کولا پاکستان نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) پنجاب اور محکمہ ماحولیات، تحفظِ ماحول و موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ملکر “ویسٹ وائز مینجمنٹ بنز” کے فروغ کے لئے ایک ذمہ دار برانڈ کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کوکا کولا کا یہ قدم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبہ بھر میں “ویسٹ وائز مینجمنٹ بنز پراسیس” کی جاری مہم کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد پنجاب بھر میں کچرے کی تلفی کے وقت ہی علیحدہ علیحدہ کیٹگری میں تقسیم کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔

کوکا کولا نے اپنی اس شراکتداری کے تحت پہلے مرحلے میں “ویسٹ وائز مینجمنٹ بنز” مہم کے ویسٹ وائز سرٹیفکیشن پروگرام کےلئے دس ماڈل سکولوں کو پانچ رنگوں پر مشتمل بن سسٹمز فراہم کیے ہیں۔ ان بنز میں کاغذ، شیشہ، نامیاتی فضلہ، دھات اور پلاسٹک کے لیے علیحدہ علیحدہ کنٹینرز شامل ہیں، جس سے مؤثر طور پر کچرے کی بانٹ، بہتر ری سائیکلنگ اور ماحول دوست اصولوں کے مطابق تلفی ممکن ہو سکے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی تعلیم کے ذریعے طلبہ کو کچرے کی ابتدائی سطح پر علیحدگی کی عملی تربیت بھی دی جائے گی۔اس موقع پر کوکا کولا پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر، پبلک افیئرز، کمیونیکیشنز اینڈ سسٹین ایبلٹی، ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے کہا: "کوکا کولا پاکستان پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کے اقدامات کی حمایت پر فخر محسوس کرتی ہے۔ ہم ماحولیاتی بہتری کے لیے جدید حل میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کی ایک مثال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہماری ‘میدان صاف’ کیمپین تھی۔ “ویسٹ وائز مینجمنٹ بنز” کے پھیلاؤ کے لئے EPA کا ساتھ بھی انہیں کوششوں کا تسلسل ہے۔

محکمہ ماحولیات، تحفظِ ماحول و موسمیاتی تبدیلی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حمید شیخ نے پنجاب میں ماحولیاتی نظم و نسق کے فروغ میں نجی شعبے کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا: "مؤثر ویسٹ مینجمنٹ کے لیے حکومت، نجی شعبے اور عوام کے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔ اس مہم میں ہمارا ہاتھ بٹانے کے لئے کوکا کولا پاکستانقابل تعریف ہے، جو سینئر وزیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی مریم اورنگزیب کی رہنمائی میں نافذ کی جا رہی ہےاور وہ اس منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہیں۔

ہمارے محکمے، وزارتِ تعلیم اور دیگر اداروں کو واضح اہداف دیے گئے ہیں تاکہ بروقت اور قابلِ پیمائش نتائج یقینی بنائے جا سکیں۔اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ بنز پراسیس کے تحت کچرے کی علیحدگی کے لیے مخصوص رنگوں پر مبنی بنز استعمال کیے جا رہے ہیں: کاغذ کے لیے پیلا، بوتلوں اور شیشے کے لیے سبز، نامیاتی فضلے کے لیے جامنی سرمئی، دھات کے لیے سرخ اور پلاسٹک کے لیے نارنجی رنگ مختص ہے۔

یہ شراکت داری نہ صرف تعلیمی اداروں میں کچرے کی علیحدگی اور ری سائیکلنگ کے طریقۂ کار کو مضبوط بنا رہی ہےبلکہ طلبہ میں ماحولیاتی ذمہ داری کے شعور کو بھی فروغ دےرہی ہے، جس سے نوجوان نسل کو پنجاب کو ایک صاف ستھرا اور پائیدار مستقبل دینے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔