کوہاٹ روڈ انڈس ہائی کی مرمت، تزئین و آرائش سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

111

پشاور۔ 15 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت کوہاٹ روڈ انڈس ہائی کی مرمت، تزئین و آرائش سوڈیم لائٹس کی تنصیب، فٹ پاتھ کی حالت زار بہتر بنانے، روڈ کے اطراف بڑی تعداد میں پودے لگانے، نکاسی آب کے لیے بڑے نالوں کی ازسرنو ڈیزائن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

کمشنر پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق حلقہ پی کے 76 میں سیفن قبرستان کے قریب خوڑ کے سنگم پر اراضی پر تفریحی پارک قائم کیا جائے گا، پی سی ون کی تیاری کے احکامات کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اللہ کے ہمراہ انڈس ہائی وے کا تفصیلی دورہ روڈ پر ٹریفک جام کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ گھڑی قمردین، سیفن چوک، اسکیم چوک، بڈھ بیر بازار، متنی بازار اور دیگر گنجان علاقوں میں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تفصیلی دورے کے دوران پراجیکٹ انجنیئر محمد عدیل کو ان علاقوں حلقہ پی کے 76, 77,78 اور پی کے 79 کے ممبران صوبائی اسمبلی اور علاقہ ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ رابطے میں رہنے اور فوری طور پر تمام پی سی ون کی تیاری کے بعد اشد ضرورت والے منصوبوں پر کام کے جلد آغاز کے احکامات جاری کیے جبکہ ضلعی انتظامیہ پشاور کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے تفصیلی سروئے کرنے اور تجاوز نشانات لگانے کی ہدایات جاری کیں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تحت پشاور کے تمام شہری اور دیہاتی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے زریعے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ ترقیاتی منصوبوں کے زریعے عوام کو سہولیات فراہم کی جائے گی۔