میڈرڈ۔15نومبر (اے پی پی):سپین کے شہر زاراگوزا کے قریب کیئر ہوم میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور دو شدیدزخمی ہو گئے۔ بی بی سی کے مطابق ہنگامی خدمات کے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح کو ولا فرانکا ڈی ایبرو قصبے میں پیش آیا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ا اور فائر فائٹرز نے …
سپین ، کیئر ہوم میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

مزید خبریں
میڈرڈ۔15نومبر (اے پی پی):سپین کے شہر زاراگوزا کے قریب کیئر ہوم میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور دو شدیدزخمی ہو گئے۔ بی بی سی کے مطابق ہنگامی خدمات کے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح کو ولا فرانکا ڈی ایبرو قصبے میں پیش آیا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ا اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا۔
مقامی حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت کیئر ہوم میں 82 افراد موجود تھے۔ مقامی رپورٹس کے مطابق یہ مرکز 16 سال قبل ریٹائرمنٹ ہوم کے طور پر کھولا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے اس نے ڈیمنشیا اور دماغی صحت کے مسائل کے شکار رہائشیوں کی دیکھ بھال میں مہارت حاصل کی ہے۔








