کوہستان لوئر۔ 08 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر دفعہ-144 کے نفاذ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل کوہستان لوئر عدیل حسین شاہ نے پولیس کے ہمراہ پٹن میں نالوں کے کناروں کا دورہ کیا اور نہانے والے لڑکوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
حالیہ بارشوں اور ندی نالوں میں ممکنہ پانی کے بہاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ندی، نالوں، برساتی راستوں اور آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ندی نالوں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188 کے تحت جیل کی سزا و جرمانہ ہو سکتا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ ندی نالوں یا گہرے پانی کے قریب جانے سے گریز کریں ،بچوں کو ان مقامات سے دور رکھیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ریسکیو 1122 یا ضلعی کنٹرول روم (0998405166) سے رابطہ کریں۔