کوہستان لوئر ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے مختلف علاقوں میں مال مویشیوں کی ویکسی نیشن جاری ہے۔
محکمہ لائیو سٹاک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مال مویشیوں کی ویکسی نیشن لازمی کروائیں تاکہ بروقت کسی بھی بیماری سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیمار مال مویشیوں سے دور رہیں تاکہ جراثیم کی منتقلی سے بچا جا سکے۔ اپنے مال مویشیوں کی ویکسی نیشن کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کے ساتھ رابطہ کریں۔