تل ابیب۔13ستمبر (اے پی پی):اسرائیلی خفیہ ادارے کے ایلیٹ یونٹ کے سربراہ 7 اکتوبر کے حملوں کو روکنے میں ناکامی پر عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے جاری بیان میں کہا کہ 8200 یونٹ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یوسی سیریئل نےعہدے سےمستعفی ہونے کے حوالے سے کمانڈروں اور اپنے ماتحت افسران کو آگاہ کر دیا ہے۔ بیان کے مطابق بریگیڈیئر جنرل یوسی سیریئل …
اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی پر مستعفی

مزید خبریں
تل ابیب۔13ستمبر (اے پی پی):اسرائیلی خفیہ ادارے کے ایلیٹ یونٹ کے سربراہ 7 اکتوبر کے حملوں کو روکنے میں ناکامی پر عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے جاری بیان میں کہا کہ 8200 یونٹ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل یوسی سیریئل نےعہدے سےمستعفی ہونے کے حوالے سے کمانڈروں اور اپنے ماتحت افسران کو آگاہ کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق بریگیڈیئر جنرل یوسی سیریئل مستقبل قریب میں اپنا عہدہ چھوڑگے۔ اسرائیلی خفیہ ادارے کا انتہائی اہم یونٹ 8200 انٹیلی جنس سگنلز اور پیغامات کا مشاہدہ اور انہیں ڈی کوڈ کرنے کا کام کرتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے گزشتہ روز یوسی سیریئل کے استعفے کی کاپی اپنی سکرینز پر دکھائی جس میں انہوں نے اپنے مشن میں ناکامی پر معافی مانگی ہے۔








