26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںکوہلی کی ریکارڈ ساز سنچری ناکافی ثابت، کالی آندھی نے بھارت کو...

کوہلی کی ریکارڈ ساز سنچری ناکافی ثابت، کالی آندھی نے بھارت کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 43 رنز سے ہرا دیا

- Advertisement -

پونے ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) کالی آندھی نے بھارت کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 43 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، میزبان بھارتی ٹیم 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48ویں اوور میں 240 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کوہلی کے سوا بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ویسٹ انڈین باﺅلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، انہوں نے ڈٹ کر کالی آندھی کے باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی لیکن ان کی 107 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، شے ہوپ نے 95 رنز کی اننگز کھیل کر اور مارلون سیموئلز نے 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، ایشلے نرس کو عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہفتے کو پونے میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی قائد کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، مہمان ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے، شے ہوپ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، ایشلے نرس 40، ہٹمائر 37، کیرن پاویل 21، ہمراج 15، سیموئلز 9، روومان پاویل 4، کپتان جیسن ہولڈر 32، ایلن 5 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کیمر روچ 15 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، بمرا نے 4، کلدیپ یادیو نے 2، چھاہل، خلیل احمد اور بھنشور کمار نے ایک، ایک وکٹ لی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119412

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں