کویت سٹی ۔2جون (اے پی پی):کویت میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق کویتی فائر بریگیڈ کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل محمد الغریب نے بتایا کہ آگ کویتی دارالحکومت سے دس کلو میٹر دور الرقعی کے علاقے میں دو اپارٹمٹنس میں لگی۔
آتشزدگی سے تین افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ آتشزدگی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کئی بری طرح جھلس گئے، مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام نے آتشزدگی کے اسباب کا پتہ لگانے کےلیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔