شاہ اردن سے سعودی وزیرخارجہ کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی کی ملاقات، غزہ میں جنگ کے خاتمے بارے تبادلہ خیال

عمان ۔2جون (اے پی پی):اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نےعمان کے قصر الحسینیہ میں غیر معمولی عرب اسلامی سربراہ اجلاس کی طرف سے تفویض کردہ وزارتی کمیٹی کے ارکان کا خیرمقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق وفد کی سربراہی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی۔ اس موقع پراردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔ ملاقات میں غزہ میں جنگ کے خاتمے …

عمان ۔2جون (اے پی پی):اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نےعمان کے قصر الحسینیہ میں غیر معمولی عرب اسلامی سربراہ اجلاس کی طرف سے تفویض کردہ وزارتی کمیٹی کے ارکان کا خیرمقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق وفد کی سربراہی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی۔ اس موقع پراردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔

ملاقات میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی عوام اور مقبوضہ علاقوں میں کی جانے والی تمام خلاف ورزیاں روکنے کےلیے جاری مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

وزارتی کمیٹی جس میں سعودی عرب، مصر، اردن اور بحرین کے وزرائے خارجہ شامل ہیں نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ اتوار کوعمان میں فلسطینی صدر محمود عباس، ان کے نائب حسین الشیخ ، وزی اعظم و وزیر خارجہ محمد مصطفی ٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں