کویت حکومت کے ساتھ مزید ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھیجنے کے لیے معاہدہ کیا ہے ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ آج ہم نے کویت حکومت کے ساتھ مزید ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھیجنے کے لیے معاہدہ کیا ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے بتایا کہ کویت میں پاکستان ڈاکٹر ز ، نرسز اور پیرا میڈیکس …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ آج ہم نے کویت حکومت کے ساتھ مزید ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھیجنے کے لیے معاہدہ کیا ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے بتایا کہ کویت میں پاکستان ڈاکٹر ز ، نرسز اور پیرا میڈیکس بھجوانے کے لیے کویت حکومت کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیے ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی ہیلتھ کیئر کو ترجیح دینے پر کویت حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قدم سے دونوں برادر ممالک مزید ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے۔