کویت میں 489 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ

کویت سٹی۔1نومبر (اے پی پی):کویتی قومیت کی تحقیقات کی سپریم کمیٹی نے 489 مقدمات میں کویتی شہریت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق کویتی شہریت کی تحقیقات کے لیے سپریم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت اول نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کی۔کویت نے گزشتہ چند ماہ میں سینکڑوں افراد سے شہریت واپس لے لی ہے …

کویت سٹی۔1نومبر (اے پی پی):کویتی قومیت کی تحقیقات کی سپریم کمیٹی نے 489 مقدمات میں کویتی شہریت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق کویتی شہریت کی تحقیقات کے لیے سپریم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت اول نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کی۔کویت نے گزشتہ چند ماہ میں سینکڑوں افراد سے شہریت واپس لے لی ہے کیونکہ حکام شہریت کے حصول میں جعل سازوں، دھوکہ دہی اور اس طرح کے لوگوں کا پردہ فاش کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال 20 ستمبر کے بعد یہ کویتی شہریت واپس لینے کا سب سے بڑا واقعہ ہے اس وقت کویتی قومیت کی تحقیقات کی سپریم کمیٹی نے 112 افراد کی شہریت واپس لے لی تھی۔

اس سے قبل ستمبر 2024 میں کویت نے5خاتون سمیت 90 افراد کی شہریت منسوخ کردی تھی۔شہریت منسوخ کرنے کی وجوہات مختلف ہیں، لیکن سب سے عام وجوہات دھوکہ دہی یا جھوٹے بیانات کے ذریعے شہریت حاصل کرنا یا شہریت حاصل کرنے کے 15 سال کے اندر عزت یا اعتماد کی خلاف ورزی کے جرم میں سزا یافتہ ہونا تھا۔میڈیا کے مطابق فیصلے میں افراد کے زیر کفالت افراد کی شہریت منسوخ کرنا بھی شامل ہے۔