کوئٹہ۔ 29 جولائی (اے پی پی):کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، شہر میں تمام ماتمی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
کوئٹہ شہر میں دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ناصرآباد سے بلو چستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی کی قیادت میں نکالا گیا شہر کے مختلف علا قوں سے 38کے قریب چھوٹے بڑے ماتمی دستے اپنے روایتی راستوں سے ہو تے ہوئے باچاخان چوک پر اکھٹے ہو ئے جہاں علما کرام اور ذاکرین نے کربلا کے واقعہ پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پرشاہراہ اقبال باچاخان چوک پر عاشور کے جلوس کے شرکا نے نماز ظہر ین ادا کی ۔
عزاداروں نے سو یڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے عالمی دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ نما زظہرین کے بعد تما م ماتمی جلوس علمدار روڈ سے طوغی روڈ ،باچاخان چوک،لیاقت بازار،پرنس روڈ ،میکانگی روڈ سے ہو تے ہو ئے امام بارگاہ کلاں پر اختتام پذیر جلوس کی سکیورٹی پر چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار جبکہ مجبوعی طور کو ئٹہ شہر میں 7ہزار سے زائد پولیس ،ایف سی ،لیویز اہلکار تعینات کئے گئے تھے ، سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر کو ئٹہ شہر میں موبائل سر وس معطل رہی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔