سرینگر ۔ 11 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی نام نہاد کشمیر اسمبلی میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے حالیہ انتفاضہ کے بارے میں بیان کو مضحکہ خیز اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ …
کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کے بیان پر حریت قیادت کی تنقید

مزید خبریں
سرینگر ۔ 11 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی نام نہاد کشمیر اسمبلی میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے حالیہ انتفاضہ کے بارے میں بیان کو مضحکہ خیز اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی حکومت کی ان کٹھ پتلیوں کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅںنے سرینگرمیں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ بھارتی کٹھ پتلیاں بڑی ڈھٹائی اور بے شرمی سے ٹھوس حقائق کو مسخ کرنے کی مجرمانہ کوشش کررہی ہیں۔








