کپاس کے کاشتکارجولائی سے وسط اکتوبر تک ہفتہ عشرہ کے وقفہ سے پانی لگائیں، ماہرین زراعت

258
Department of Agriculture
Department of Agriculture

فیصل آباد۔ 25 جون (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کپاس کے کاشتکاروں کوہدایت کی کہ وہ موجودہ گرم موسم میں فصل کی بڑھوتری اور پھل لگنے کے مر حلہ پر آبپاشی کا خاص خیال رکھیں اور کپاس کی ظاہری علامات کو مد نظر رکھتے ہوئے جولائی سے وسط اکتوبر تک ہفتہ عشرہ کے وقفہ سے پانی لگائیں اور کپاس کی اقسام کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے آبپاشی کریں تاکہ پانی کی کمی کے باعث فصل کا پیداواری عمل متاثر نہ ہو۔

انہوں نے بتایاکہ مختلف اقسام کو اپنے پیداواری مراحل میں مختلف طریقے سے وقفوں وقفوں کے دوران پا نی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے بی ٹی اقسام میں پانی کا استعمال پودے کی ضرورت اور زمین کی ساخت کے مطابق کیا جائے۔انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی مشکل کی صورت میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کر کے ان سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں تاکہ فصل کو ہر طرح کے نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار بہتر مالی منفعت کا باعث بن سکتی ہے اس لئے جب بہتر فصل حاصل ہو گی تو کاشتکاربھی خوشحال ہو گا۔