کپوارہ ،بھارتی پولیس نے2بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے

93
بھارتی پولیس
کپوارہ ،بھارتی پولیس نے2بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے

سرینگر۔26اگست (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ سے2بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کی شناخت زبیر احمد شاہ اور مبصر یوسف شاہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں بھارتی فوجیوں،پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے لولاب میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔

پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے انہیں عسکریت پسندوں کے ساتھی قرار دیاہے۔