کھاریاں ،خواجہ سرا کیس کی تفتیش درست سمت میں آگے بڑھا نے کی ہدایت

108
Remove term: Transgender case high profile declared Transgender
Transgender women

لاہور۔7مئی (اے پی پی):تھانہ صدر کھاریاں خواجہ سرا کیس کو ہائی پروفائل ڈیکلیئر کر دیا گیا- ترجمان کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق خواجہ سرائوں کے بطور پاکستانی شہری بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ضلع گجرات تحصیل کھاریاں میں پولیس اور خواجہ سراکے درمیان حس بیجا اور تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے کر دونوں کیسز کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا ، جن کا مقدمہ مختلف دفعات کے تحت تھانہ صدر کھاریاں ضلع گجرات میں درج ہے ۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گجرات کو ہدایت کی ہے کہ پولیس کو قانون کے مطابق لائن آف انکوائری جاری کریں تاکہ مقدمہ کی تفتیش کو درست سمت میں آگے بڑھایا جا سکے اور ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت صفحہ مثل پر لائے جا سکیں۔اس حوالے سے پرا سیکیوٹر جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام قانونی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھانا ہے تاکہ اصل ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کو مزید ہدایت کی کہ مقدمہ کی تفتیش میں پیش رفت کو روزانہ کی بنیاد پر دفتر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوائیں۔