کھاریاں سرائے عالمگیر میں یونیورسٹی کمپس قائم کیا جائے، چوہدری الیاس

رکن قومی اسمبلی چوہدری الیاس نے کہا ہے کہ کھاریاں سرائے عالمگیر میں یونیورسٹی کمپس قائم کیا جائے۔

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی چوہدری الیاس نے کہا ہے کہ کھاریاں سرائے عالمگیر میں یونیورسٹی کمپس قائم کیا جائے۔

منگل کو قومی اسمبلی نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ کھاریاں سرائے عالمگیر میں سرکاری اراضی موجود ہے یہاں پر یونیورسٹی کمیپس قائم کیا جائے،کھاریاں سرائے عالمگیر میں فلائی اوور بنایا جائے۔