کھلاڑیوں کی صحت و حفاظت اولین ترجیح ہے،ترجمان پی سی بی

96
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری سے شروع ہو گا

لاہور۔24مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی خواتین کھلاڑیوں و سپورٹ سٹاف کو سنگل ڈوز ویکسینیشن لگا دی گئی ہے، کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،

ترجمان کا کہنا تھا کہ قومی خواتین کھلاڑیوں و سپورٹ سٹاف کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا عمل کراچی کے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں ہوا اور ہم نے این سی او سی کے اشتراک سے ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع کیا،

ترجمان نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مینز کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف کی ویکسینیشن مکمل کی گئی، انہوں نے کہا کہ پی سی بی دنیا کا پہلا بورڈ ہے جس نے سب سے پہلے اپنے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا آغاز کیا تھا۔