کھیلتا پنجاب ویژن، ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قیدیوں کے لیے سپورٹس سامان فراہم کر دیا گیا

ملتان۔ 18 فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’کھیلتا پنجاب‘‘ویژن کے تحت جیلوں میں قید افرادکوصحت مند اورمثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغازکردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیااورقیدیوں کے لیے مختلف کھیلوں کا سامان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان عامر عمر قریشی کے حوالے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد علی …

ملتان۔ 18 فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’کھیلتا پنجاب‘‘ویژن کے تحت جیلوں میں قید افرادکوصحت مند اورمثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغازکردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیااورقیدیوں کے لیے مختلف کھیلوں کا سامان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان عامر عمر قریشی کے حوالے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد علی بھی موجود تھے۔عدنان نعیم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہمیشہ سے کھیلوں کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد معاشرے کے ہر فرد کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرکے ایک صحت مند اور متوازن معاشرے کی تشکیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا اصلاحی عمل کا اہم حصہ ہے، جس سے وہ جسما نی و ذہنی طور پر بہتر زندگی کی طرف گامزن ہو سکتے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان عامر عمر قریشی نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا سامان فراہم کرنے سے قیدیوں کو مثبت اورتعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے قیدی رہائی کے بعد معاشرے میں ایک ذمہ داراورمثبت شہری کے طور پر اپنی شناخت قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔حکومت پنجاب کے اس اقدام کو اصلاحی نظام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے جیلوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور قیدیوں کی بحالی کے عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے گا۔