اقوام متحدہ ۔ 10 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کھیلیں امن اور ترقی کو فروغ دے سکتی ہیں،ہمیں مثبت تبدیلیوں کے لئے دنیا بھر میں موجود مختلف کھیلوں کے چیمپیئنز کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوری فیدوتوف نے عالمی ادارے کے صدر دفتر میں ”کھیلوں کے ذریعے جرائم کا انسداد اور پائیدار …
کھیلوں سے امن و ترقی کا فروغ ممکن،مثبت تبدیلیوں کے لیے کھیلوں کے چیمپیئنز کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں،اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 10 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کھیلیں امن اور ترقی کو فروغ دے سکتی ہیں،ہمیں مثبت تبدیلیوں کے لئے دنیا بھر میں موجود مختلف کھیلوں کے چیمپیئنز کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوری فیدوتوف نے عالمی ادارے کے صدر دفتر میں ”کھیلوں کے ذریعے جرائم کا انسداد اور پائیدار ترقی “ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں تشدد اور جرائم میں کمی کر کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادار کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ترقی اور امن کے لئے کھیلوں کے عالمی دن کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے







