کہوٹہ۔ 24 جنوری (اے پی پی):کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب تیار کر کے فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم طاہر محمود سے بھاری مقدار میں دیسی شراب اور شراب تیار کرنے والے آلات برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید زکاء گیلانی کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔