کہوٹہ۔ 15 جنوری (اے پی پی):کہوٹہ میں سی ایم پنجاب مریم نوازکی ہدایات کے مطابق صاف ستھرا پنجاب مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی رہنمامسلم لیگ ن ایم این اے اسامہ اشفاق سرور نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب مہم کے علاوہ بھی مریم نواز نے پنجاب کی تعمیر اور ترقی کے لئے اہم قدم اٹھائے ہیں جن میں تعلیم اور صحت جیسے پروگرام بھی شامل ہیں۔
صاف ستھرا پنجاب ایک اہم پروگرام ہے جس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔ ان کہناتھا کہ انشاء اللہ عوام نے موقع دیا تو کہوٹہ میں یونیورسٹی اور ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لاؤں گا۔ اسامہ سرور کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی ورکرز کا نہایت مشکور ہوں جنہوں نے دن رات محنت کرکے ہمیں اس مقام تک لایا اور پارٹی تنظیم سازی میں انہیں یاد رکھا جائے گا ۔