کیبل چوری کرنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار

95
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے قریب سے کیبل چوری کرنے والے گروہ کے 3 رکن قلیل مدت میں گرفتارکر لئے گئے۔

اتوار کو ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوہسار معہ ٹیم نے کیبل چوری کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 3 ملزمان کوتکنیکی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے چوری شدہ کیبل برآمدکر لی۔