کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا پوپ لیو کی حلف برداری کی تقریب ، پاکستان کی نمائندگی کھیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا کریں گے

85
Ramesh Singh Arora

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا پوپ لیو کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی اور وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا کریں گے ۔

وزارت مذہبی امور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو نئے پوپ کی تقریب حلف برداری کی دعوت موصول ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم نے وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی اور وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا کو حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے نامزد کردیا ہے ۔

کھیل داس کوہستانی اور رمیش سنگھ اروڑا ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ پوپ لیو کی تقریب حلف برداری 18 مئی کو ویٹی کن سٹی میں ہوگی۔پوپ لیو دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے سربراہ بننے والے 267 ویں پوپ ہیں۔