ہانگ کانگ۔19مارچ (اے پی پی):مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث کیتھے پیسیفک ایئرلائن نے دبئی اور ریاض کے لیے اپنی تمام پروازیں 30 اپریل تک منسوخ کر دی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ایئرلائن نے واضح کیا کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور آئندہ دنوں میں فلائٹ شیڈول میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات سے فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے جبکہ …
کیتھے پیسیفک ایئرلائن کا دبئی اور ریاض کے لیے پروازیں 30 اپریل تک منسوخ کرنے کا اعلان

مزید خبریں
ہانگ کانگ۔19مارچ (اے پی پی):مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث کیتھے پیسیفک ایئرلائن نے دبئی اور ریاض کے لیے اپنی تمام پروازیں 30 اپریل تک منسوخ کر دی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ایئرلائن نے واضح کیا کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور آئندہ دنوں میں فلائٹ شیڈول میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات سے فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے جبکہ تیل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے نے سفری اخراجات بڑھا دیئے ہیں ۔قنطاس، ایئر نیوزی لینڈ اور تھائی ایئرویز اُن ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافے کی تصدیق کی ہے جبکہ برٹش ایئرویز کی مالک کمپنی آئی اے جی نے ممکنہ قلیل مدتی اضافے سے بچاؤ کے لیے پیشگی ایندھن خرید لیا ہے۔








