نیویارک۔29اگست (اے پی پی):کیرولین ڈولہائیڈاور میری کراؤزیک پر مشتمل امریکی فورتھ سیڈ جوڑی یو ایس اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔امریکی فورتھ سیڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہیلی بپٹسٹ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار وٹنی اوسوگوے پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دی۔سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
میگا ایونٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں کیرولین ڈولہائیڈاور میری کراؤزیک پر مشتمل امریکی فورتھ سیڈ جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف ہیلی بپٹسٹ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار وٹنی اوسوگوے پر مشتمل امریکی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6 سے نہ صرف شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔