کیریبین پریمیئر لیگ ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نےبارباڈوس رائلز کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا، لیگ میں مسلسل پانچویں فتح

سینٹ کٹس۔3ستمبر (اے پی پی):سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کیریبین پریمیئر لیگ کے 14 ویں میچ میں بارباڈوس رائلز ک2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے نہ صرف لیگ میں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی بلکہ ٹیبل پ10 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔ بارباڈوس رائلز کے سامٹ پٹیل کی نصف سنچری رائیگاں گئی، فاتح ٹیم نے 161 رنز کا مطلوبہ ہدف …

سینٹ کٹس۔3ستمبر (اے پی پی):سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کیریبین پریمیئر لیگ کے 14 ویں میچ میں بارباڈوس رائلز ک2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے نہ صرف لیگ میں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی بلکہ ٹیبل پ10 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔ بارباڈوس رائلز کے سامٹ پٹیل کی نصف سنچری رائیگاں گئی، فاتح ٹیم نے 161 رنز کا مطلوبہ ہدف 20ویں اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،

سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے شیلڈن کوٹرل نے آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور مرد میدان قرار پائے۔ سینٹ کٹس میں کھیلے گئے لیگ کے 14ویں میچ میں بارباڈوس رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناکرسینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو میچ میں کامیابی کے لئے 161 رنز کا ہدف دیا۔ سامٹ پٹیل 54 اور جانسن چالس 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی طرف سے کپتان براوو نے چار جبکہ وان میکرن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے مطلوبہ ہدف 20 ویں اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے لیگ میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی ۔کرس گیل 42، ڈومینک ڈراکس 28 اور شیلڈن کوٹرل ناقابل شکست 20 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔نیم ینگ نے تین وکٹیں لیں۔ شیلڈن کوٹرل کو آل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔