سینٹ لوشیا۔16ستمبر (اے پی پی):سینٹ لوشیا کنگز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے 17ویں میچ میں انٹیگا اور باربوڈا فالکنز کو 26 رنز سے شکست دے کر لیگ کے بارہویں ایڈیشن میں چوتھی پہلی فتح سمیٹ لی ۔
سینٹ لوشیا کنگز کی طرف سے ملنے والے 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بناسکی ، سینٹ لوشیا کنگز کے کھیری پیئر کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے سی پی ایل کے 17ویں میچ میں سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سینٹ لوشیا کنگز نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناکر انٹیگا اور باربوڈا فالکنز کو میچ میں کامیابی کےلئے 153رنز کا ہدف دیا۔ڈیوڈ ویزنے ناقابل شکست 43رنز سکور کئے ،اکیم آگسٹ 35 جبکہ جانسن چارلس 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انٹیگا اور باربوڈا فالکنز کے کپتان کرس گرین نے 4 جبکہ شمر سپرنگر نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
انٹیگا اور باربوڈا فالکنز کی ٹیم 153 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بناسکی۔انٹیگا اور باربوڈا فالکنز کے کپتان 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سینٹ لوشیا کنگز کے کھیری پیئر نے 3 جبکہ نور احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔