کوئٹہ۔ 08 نومبر (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیموں کی صوبہ بھرمیں نادہندگان کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں ۔
بدھ کے روز کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ، جس کے دوران دشت کے علاقہ سے 4غیر قانونی ٹرانسفارمراُتارکر قبضہ میں لئے گئے۔ ترجمان کسیکو بلوچستان کے مطابق اس کے علاوہ کوئٹہ شہرمیں رئیسانی روڈ، مشن روڈ، سرکی روڈ، مشرقی بائی پاس،گلشن حبیب،جائنٹ روڈ،نواں کلی، طوغی روڈ اورپشتون درہ کے علاقوں سے شنٹ اور ٹیمپرنگ والے 79میٹروں کو اُتاردئیے گئے۔
کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے 81کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو،کمرشل اور دیگر صارفین شامل ہیں۔اس کے علاوہ کیسکوسریاب ڈویژن کی کارروائی کے دروان بائی پاس پر ہاشمی اسٹور کے میٹر کو چیک کیاگیا جوکہ بجلی کے غیر قانونی استعمال کرنے میں ملوث پائے گئے جس پر جرمانہ عائد کرکے 6لاکھ50ہزار روپے ڈٹیکشن کی مدمیں وصول کرلئے گئے۔
کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 92لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی ۔ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں سے ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباً24لاکھ 50ہزارروپے وصول کرلئے گئے۔کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کے دوران زیارت اور ہرنائی سے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر اُتارنے کے علاوہ سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے 47کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے،
سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 23لاکھ رروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ایک لاکھ 70ہزارروپے ڈٹیکشن کی مدمیں بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح خضدارسرکل کی ٹیموں نے بھی کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے78کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیزکارروائی کے دوران کردگاپ کے علاقہ سے ایک ٹرانسفارمرعدم ادائیگی پراُتاردئیے گئے۔
اس کے علاوہ کیسکو ٹیموں نے نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 23لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 5 لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران جھل مگسی کے علاقہ سے 4غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے اوراس دوران54نادہندگان کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کرکے مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 32لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ 90ہزارروپے وصول کئے گئے۔
علاوہ ازیں اسی طرح پشین سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے علی زئی کے علاقہ سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے جبکہ اس دوران63نادہندہ صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہیں، نیز کیسکوٹیموں نے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 31لاکھ روپے ریکوری کے علاو ہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ روپے وصول کئے گئے۔اسی طرح مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تربت شہر سے نادہندگان کے2 ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردنے کے علاوہ سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے38کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے،کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 22 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 90ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔
واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔اسکے علاوہ کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈکو بھی فوری طورپر ہٹادیں علاوہ ازیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں درخواست دیں۔