کیلاش میں جاری چوموس فیسٹیول اختتام پذیر

104
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

چترال ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) موسم سرما کی آمد اور نئے سال کی خوشیاں منانے کی مناسبت سے کیلاش میں منعقد ہونے والے چوموس فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،فیسٹیول کے اختتامی روز ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے بھی دورہ کیا،ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوانوید کامران بلوچ ، کمشنر ملاکنڈ ظہیر الاسلام، سیکرٹری ہیلتھ ڈکٹر سید فاروق جمیل، اور دیگراہم شخصیات بھی موجود تھیں، 7دسمبر سے22دسمبر تک منعقد ہونے والے چوموس فیسٹیول میں کیلاش کے تین قبیلوں رمبور، بمبوریت اور بریر کے رہائشی کیلاشی قبیلوں نے مختلف تہوار اور رسومات ادا کیں ، آخری روز لویک بیک کا تہوار ہوا جس میں کیلاشی قبیلے کے مرد ،خواتین ، بزرگوں اور بچوں نے نئے کپڑے پہن کر مل کر رقص کیا اور نئے سال کی خوشیاں منائی ، چوموس فیسٹیول میں شیشہ ، جیسنوک ،چانجہ، بون فائر ، منڈاہیک اور شارا بیرایک سمیت مختلف رسومات ادا کی گئیں