کیمبرج کے او لیول/آئی جی سی ایس ای کے امتحانات10مئی سے شروع ہوں گے ،وفاقی وزیرتعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود

85
زرداری ٹولے کا مشن کرپشن اور لوٹ مار ہے ،پیپلزپارٹی کا نام نہاد لانگ مارچ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا،عوام ظالم لٹیروں سے سندھ کی پسماندگی کا حساب لیں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرتعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیمبرج کے او لیول/آئی جی سی ایس ای کے امتحانات10مئی سے شروع ہوں گے۔ کیمبرج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرسٹین اوز ڈن کی درخواست پر او لیول، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات اب 15مئی کی بجائے 10 مئی سے شروع ہوں گے ۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے کیمبرج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا خط موصول ہوا جس میں انہوں نے درخواست کی کہ او لیول، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات15مئی کی بجائے10مئی سے شروع کرنے کی اجازت دی جائے جس پر صوبوں سے مشاورت کرکے یہ درخواست قبول کرلی گئی۔

دریں اثناء ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ تمام یونیورسٹیاں11اپریل تک آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گی تاہم کورونا کے زیادہ مثبت کیسز والے علاقوں میں امتحانات نہیں ہوں گے ۔