اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر10فیصداضافہ ہوا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.331ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سا کی اسی مدت میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.214ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اپریل میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات سے …
کیمکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کے دوران 10فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر10فیصداضافہ ہوا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.331ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سا کی اسی مدت میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.214ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اپریل میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو130ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 23فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال اپریل میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات کاحجم 113ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
مارچ کے مقابلہ میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر4فیصداضافہ ہوا، مارچ میں کیمیکلز اورفارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو123ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجواپریل میں بڑھ کر130ملین ڈالرہوگیا۔








