کیمیکلز کے شعبے میں چار ماہ کے دوران6.2ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، سرمایہ کاری بورڈ

27
Investment Board
Investment Board

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):کیمیکلز کے شعبے میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 6.2ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک میں کیمیکلز کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری.26ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 4 سالوں کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں مجموعی طور پر103.9ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔ مالی سال20-2019کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں24.0ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران 0.9ملین ڈالر ، مالی سال 22-2021 کے دوران 29.3ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 49.7ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی