کینسر ہسپتال کیلئے جمع کئے جانے والے فنڈز کے استعمال کے بارے میں شبہات کا اظہار اور معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ

164
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر زبیر گل نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے کینسر ہسپتال کیلئے جمع کئے جانے والے فنڈز کے استعمال کے بارے میں برطانیہ کے دو متعلقہ اداروں میں شکایت دائر کردی
اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر زبیر گل نے برطانیہ میں دو متعلقہ اداروں کو شکایت دائر کی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بظاہر کینسر ہسپتال کیلئے جمع کئے جانے والے فنڈز کے استعمال کے بارے میں شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو شکایت کنندہ کی طرف سے برطانیہ کے فنڈ ریزنگ سٹینڈرڈز بورڈ اور چیریٹی کمیشن کو دائر کی گئی شکایت میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کی جانب سے برطانیہ میں منعقد کی جانے والی کئی فنڈ ریزنگ تقریبات کے معاملہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔