اٹاوہ ۔ 6ستمبر (اے پی پی) کینیڈا نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو " غیر ضروری سفر سے احتیاط" کے شہروں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ کینیڈا کی حکومت کے محکمہ عالمی امور نے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں ترمیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے شہریوں کو پاکستان کے سفر کے دوران خدشات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن اٹاوہ کی …
کینیڈا نے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں ترمیم کردی- پاکستانی ہائی کمیشن کا خیرمقدم

مزید خبریں
اٹاوہ ۔ 6ستمبر (اے پی پی) کینیڈا نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ” غیر ضروری سفر سے احتیاط” کے شہروں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ کینیڈا کی حکومت کے محکمہ عالمی امور نے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں ترمیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے شہریوں کو پاکستان کے سفر کے دوران خدشات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن اٹاوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کی حکومت کے اس اقدام سے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کی عکاسی ہوئی ہے اور کینیڈین حکومت کا یہ اقدام خوش آئند ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی بہتری کے حوالے سے پہلے اقدام کے تحت کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کی پاکستان کے سفر کی اجازت دی ہے اور اس حوالے سے مزید اقدامات بھی متوقع ہیں۔








