کینیڈا نے جوہری توانائی کے فروغ کے لیے 10 نئے ری ایکٹر تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔
کینیڈا کا جوہری توانائی کے فروغ کے لیے 10 نئے ری ایکٹر تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان

مزید خبریں
اوٹاوا۔23جون (اے پی پی):کینیڈا نے جوہری توانائی کے فروغ کے لیے 10 نئے ری ایکٹر تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کینیڈا کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل ٹم ہاجسن نے کہا کہ منصوبے کے تحت 2035 تک دو نئے جوہری ری ایکٹر کی تعمیر شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 2040 تک مزید پانچ ری ایکٹر کی منصوبہ بندی یا ترقی پر کام ہوگا۔موجودہ حکمتِ عملی میں فوری طور پر نئی مالی معاونت شامل نہیں ہے، تاہم اپریل 2027 تک ایک پالیسی کا اعلان کیا جائے گا جس میں جوہری توانائی کے منصوبوں کے لیے وفاقی معاونت اور مالیاتی سہولیات کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جوہری توانائی کینیڈا کی مجموعی بجلی پیداوار کا تقریباً 13 فیصد حصہ فراہم کرتی ہے، جبکہ کینیڈا دنیا میں یورینیم پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔








