گورنر خیبرپختونخوا کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،سابق ناظم یحیی خان اکا خیل کی عیادت کی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا،جہاںانہوں نے وہاں زیر علاج سابق ناظم یحیی خان اکا خیل کی عیادت کی

راولپنڈی ۔23جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا،جہاںانہوں نے وہاں زیر علاج سابق ناظم یحیی خان اکا خیل کی عیادت کی ۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے یحیی خان اکا خیل کے بڑے بھائی سردار ایوب خان اکاخیل اور دیگر رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے یحیی خان اکاخیل کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔