کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ویٹیکن کے دورہ میں پوپ فرانسس سے مطالبہ

اوٹاوا ۔ 30 مئی (اے پی پی) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے دورہ ویٹیکن کے دوران پوپ فرانسس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کینیڈا کے سکولوں میں قدیم مقامی بچوں کے ساتھ کئی دہائیوں تک کیتھولک چرچ کی جانب سے کیے جانے والے استحصال پر معافی مانگیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے پوپ فرانسس کو بتایا کہ کینیڈا …

اوٹاوا ۔ 30 مئی (اے پی پی) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے دورہ ویٹیکن کے دوران پوپ فرانسس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کینیڈا کے سکولوں میں قدیم مقامی بچوں کے ساتھ کئی دہائیوں تک کیتھولک چرچ کی جانب سے کیے جانے والے استحصال پر معافی مانگیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے پوپ فرانسس کو بتایا کہ کینیڈا کے لیے یہ کتنا اہم ہے کہ ہم اس معاملے میں آگے بڑھیں اور مقامی لوگوں سے مصالحت کر سکیں اور اس کے لیے چرچ کی جانب سے معافی مانگنا کس قدر فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply