کیوبا کے ساتھ جو چاہوں کرسکتا ہوں ، امریکی صدر

واشنگٹن۔17مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف اپنی زبانی جنگ کو مزید تیز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ انہیں کیوبا کو کسی بھی شکل میں حاصل کرنے کا اعزازملے گا اور وہ کیوبا بارے جو چاہیں کر سکتے ہیں۔رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک مجھے یقین ہے کہ میں کیوبا کو …

واشنگٹن۔17مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف اپنی زبانی جنگ کو مزید تیز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ انہیں کیوبا کو کسی بھی شکل میں حاصل کرنے کا اعزازملے گا اور وہ کیوبا بارے جو چاہیں کر سکتے ہیں۔رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک مجھے یقین ہے کہ میں کیوبا کو حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کروں گا۔ یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہاکہ چاہے میں اسے آزاد کروں، یا حاصل کروں ،میرے خیال میں میں اس کے ساتھ جو چاہوں کر سکتا ہوں۔

ٹرمپ کے ان بیانات کے بعد امریکی مذاکرات کاروں نے مبینہ طور پر کیوبا کے رہنما میگوئل ڈيازکینیل کوعہدے سے ہٹانے کو بھی بات چیت کا ایک اہم مقصد بتایا، اگرچہ یہ مذاکرات ابھی جاری ہیں۔یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب کیوبا سخت معاشی اورتوانائی کے بحران سے دوچار ہےجبکہ امریکا نے اسےتیل کی فراہمی کو بھی روک دیا ہے جس نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان یہ کشیدگی 67 سال کی بدترین سطح پرہے، اور ٹرمپ کے اثر و رسوخ، سخت بیانات اور ممکنہ پالیسیوں نے بین الاقوامی سطح پر تشویش میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں