کیوی کپتان کین ولیمسن گھٹنے کی انجری سے صحتیاب، ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے

94
کین ولیمسن
کیوی کپتان کین ولیمسن گھٹنے کی انجری سے صحتیاب، ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے

ویلنگٹن۔5ستمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ورلڈکپ میں کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے، ولیمسن نے گھٹنے کی سنگین انجری سے صحت یابی کے بعد بھرپور ٹریننگ شروع کردی ہے اور ایونٹ سے قبل ردھم حاصل کرلیں گے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے اس حوالے سے کہا کہ کین ولیمسن بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ کے 15 رکنی سکواڈ میں یقینی طور پر شامل ہوں گے، وہ اس وقت ری ہیب کر رہے ہیں اور انجری سے کافی حد تک صحتیاب بھی ہو چکے ہیں البتہ یہ ابھی نہیں کہا جاسکتا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے پہلے میچ میں شریک ہوں گے یا نہیں۔

کیوی کوچ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وہ ورلڈکپ میں کھیلنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں تاہم ہماری توجہ کسی ایک میچ مرکوز نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان11 ستمبر کو کرے گا۔ کین ولیمسن رواں سال آئی پی ایل کھیلنے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ولیمسن ون ڈے انٹرنیشنل میں اب تک 6500 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔