کیٹرینا سینیاکووااور ٹیلر ٹاؤن سینڈ سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

111
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

اوہائیو۔16اگست (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیا کووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔فاتح جوڑی نے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار کرسٹینا بوکسا اور ان کی چین کی جوڑی دار ژو یفان کو شکست دی۔

امریکی ریاست اوہائیو میں ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلے کے دوسرے رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیا کووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی ٹینس سٹار کرسٹینا بوکسا اور ان کی چین کی جوڑی دار ژو یفان کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سےہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔