یواے ای کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی آئی

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال 2024 میں یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کااضافہ جبکہ یواے ای سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر17 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں متحدہ عرب امارات کوپاکستانی برآمدات کاحجم …

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال 2024 میں یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کااضافہ جبکہ یواے ای سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر17 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں متحدہ عرب امارات کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.082 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 41.08 فیصدزیادہ ہے۔مالی سال 2023 میں یواے ای کوبرآمدات سے ملک کو1.475 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون 2024 میں یواے ای کو پاکستانی برآمدات کاحجم 201.31 ملین ڈالرتھاجومئی میں 243.043 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جون میں 134.20 ملین ڈالرتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 میں یواے ای سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر17 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔مالی سال 2024 میں یواے ای سے درآمدات پر6.328 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2023 میں 7.398 ارب ڈالرتھا۔جون میں یواے ای سے درآمدات کاحجم 642.48 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی میں 630.059 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 442.048 ملین ڈالرتھا۔

 

مزید خبریں