بنوں دھماکہ :وفاقی وزیر امیر مقام کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

بنوں دھماکہ :وفاقی وزیر امیر مقام کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انجینئر امیرمقام نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔وفاقی وزیر نے واقعے کے متاثرین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں